ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیواتسوا اعزازات کی تقریب 6نومبر تک ملتوی

راجیواتسوا اعزازات کی تقریب 6نومبر تک ملتوی

Wed, 31 Oct 2018 23:53:31    S.O. News Service

بنگلورو،31؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کے تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے رواں سال کے راجیواتسوا اعزات کی تقریب 6نومبر تک موخر کردی ہے، آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا۔میٹنگ میں یہ جائزہ لیا گیا کہ ریاست کے سات اضلاع میں انتخابی ضابطۂ اخلاق لاگو ہے جس کے سبب ان اضلاع سے کسی کو راجیواتسوا اعزاز کے لئے منتخب نہیں کیا جاسکتا، اسی لئے یہ طے کیا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ کی مدت ختم ہونے کے بعد راجیواتسوا اعزازات کی تقسیم کا جلسہ منعقد کیاجائے گا اور تمام اہل اعزاز یافتگان کو اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ یہ طے ہوا کہ انتخابی ضابطہ 3نومبر کو ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر وزیراعلیٰ کی صدارت میں ایوارڈ کمیٹی کی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ جس میں اعزاز یافتگان کی فہرست کو قطعیت ملے گی، آج کی میٹنگ میں وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر جئے مالا، وزیر کوآپریشن بینڈپا قاسم پور وغیرہ موجود تھے۔ میٹنگ میں یہ بھی طے کیاگیا کہ راجیواتسوا اعزاز یافتگان کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں ایک خصوصی دعوت کا بھی اہتمام کریں گے۔


Share: